
فلم ’عاشقی 3‘ میں کارتک آریان، شوٹنگ کا جلد آغاز
سال 1990 میں اپنے گانوں کی وجہ سے سب سے زیادہ پسند کی جانے والی فلم ’عاشقی‘، جو کہ ایک رومانوی کہانی پر مبنی تھی اور مرکزی کرداروں میں اداکار راہول رائے اور انو اگروال تھیں۔
سال 2013 میں اداکار آدتیہ رائے کپور اور اداکارہ شردھا کپور کی اداکاری والی ’عاشقی 2‘ ریلیز ہوئی جس کے گانوں اور کہانی نے سب کو بےحد متاثر کیا تھا اور اب تقریباً 10 سال بعد اس فلم کے سیکیوئل پر جلد کام شروع کئے جانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
اس فلم کے مرکزی کرادر کے لئے اداکار کارتک آریان کو سائن کیا گیا ہے جس کی ہدایتکاری انوراگ باسو کریں گے۔
اس حوالے سے ٹی سیریز کے سربراہ، بھوشن کمار نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ ’عاشقی 3‘ کی شوٹنگ آئندہ سال جنوری کے آخر تک شروع ہونے والی ہے۔
انہوں نے کہا، “امید ہے، ہم جنوری کے آخر تک انوراگ باسو اور کارتک آریان کی فلم شروع کر دیں گے۔ چونکہ فلم کی پری پروڈکشن کا کام جاری ہے اور میوزک کمپوزیشن پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News