اپنے بےباک انداز اور بولڈ فیشن کرنے کے لئے جانی جانے والی عرفی جاوید نے کہا ہے کہ اُن کے لباس پر بدترین تنقید کی جاتی ہے لیکن اب وہ ان اس کی عادی ہوچُکی ہیں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ و ماڈل عرفی جاوید کا کہنا تھا کہ وہ کم عمری میں لکھنؤ میں اپنے والدین کے گھر سے دو بہنوں کے ہمراہ بھاگ آئی تھیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے کہا کہ ان کے والد ان سمیت ان کی بہنوں پر تشدد کرتے تھے، یہاں تک کہ وہ انہیں انتہائی غلیظ گالیاں تک دیتے تھے، جس وجہ سے وہ سب گھر سے فرار ہوئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ممبئی آتے ہی انہوں نے ٹی وی چینلز پر آڈیشن دینا شروع کردیے اور کچھ ہی عرصے بعد انہیں چھوٹے موٹے کام ملنے لگے اور ان کا سلسلہ چل پڑا۔
عرفی جاوید نے کہا کہ ممبئی میں انہوں نے اپنی مرضی کی زندگی گزاری، وہ تنہا تھیں، وہ اپنی مرضی سے شراب نوشی کرنے سمیت دیگر کام کرتی رہیں لیکن پھر آہستہ آہستہ وہ مصروف ہوگئیں۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے کہا کہ میں نے شوبز میں جگہ بنانے کے لیے متعدد میک اپ سرجریاں کروائیں، اپنے دانت بنوانے سمیت اپنے ہونٹوں کو بھی موٹا کروایا اور چہرے کی بھی خوبصورتی بڑھوائی۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے دانت باہر نکلے ہوئے تھے اور ان کے ہونٹ انتہائی پتلے تھے، جس وجہ سے انہیں مشورے بھی دیے گئے اور پھر انہوں نے بھی خود محسوس کیا کہ انہیں میک اپ سرجریاں کروانی چاہئیں۔
عرفی جاوید نے کہا کہ انہیں ان کے لباس اور انداز پر بدترین تنقید کی جاتی ہے لیکن اب وہ اس بات کی عادی ہوچکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں منفرد ڈیزائن کا لباس تیار کرنے میں بعض اوقات ایک ماہ سے زیادہ کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
ان کا کہنا تھا کہ شوبز میں ان کے ساتھ متعدد بار نازیبا سلوک اختیار کیا جا چکا ہے۔
عرفی جاوید نے ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ویب سیریز کی شوٹنگ کے دوران خاتون فلم ساز نے برہنہ منظر شوٹ کروانے کے لیے زبردستی ان کے کپڑے پھاڑ کر انہیں شوٹنگ میں حصہ لینے پر مجبور کیا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے انہیں صرف یہی بتایا گیا تھا کہ ویب سیریز میں رومانوی منظر ہیں لیکن جب وہ شوٹنگ کے لیے پہنچیں تو ان سے انتہائی نامناسب سین کرنے کو کہا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان سے ہم جنس پرستی کا برہنہ منظر شوٹ کروانے کا کہا گیا اور ان پر تشدد کرکے ان کے کپڑے تک پھاڑ دیے گئے، جس کے بعد وہ اداکاروں کی تنظیم کے پاس شکایت لے کر پہنچیں، جس نے انہیں پولیس میں رپورٹ درج کروانے کا مشورہ دیا۔
عرفی جاوید کے مطابق ان کی شکایت پر پولیس نے ویب سیریز کی ٹیم کو گرفتار کرلیا لیکن پھر ان پر بہت زیادہ دباؤ ڈالا گیا جس کے بعد انہوں نے اپنی درخواست واپس لی اور ویب سیریز کی ٹیم آزاد ہوگئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News