راج کندرا کی سالگرہ کے موقع پر شلپا شیٹی نے شیئر کی ایک خوبصورت ویڈیو

راج کندرا کی سالگرہ کے موقع پر شلپا شیٹی نے شیئر کی ایک خوبصورت ویڈیو
بالی ووڈ اداکارہ اور ڈانسر شلپا شیٹی نے اپنے شوہر راج کندرا کو ایک رومانوی انسٹاگرام پوسٹ کے ساتھ انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔
حال ہی میں، اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر راج کندرا کی سالگرہ پر ایک خوبصورت ویڈیو کے ساتھ انہیں اس دن کی مبارکباد دی۔
سالگرہ کے موقع پر، شلپا نے بغیر ماسک کے راج کے ساتھ اپنی ایک ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن میں اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا ہے۔
انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ “اس سالگرہ پر آپ کو ایک آئینہ تحفے میں دے رہی ہوں، تاکہ آپ وہ دیکھ سکیں جو میں دیکھ رہی ہوں… کوئی مزاحیہ، مہربان، خیال رکھنے والا، اور پیار کرنے والا! ایک خوبصورت روح جو میرے لیے بہترین ہے”
شلپا شیٹھی کی رومانوی پوسٹ نے ان کے مداحوں کو واضح طور پر بہت متاثر کیا ہے۔
واضح رہے کہ راج کندرا 9 ستمبر کو اپنی 48ویں سالگرہ منارہے ہیں جبکہ سال 2009 میں انہوں نے اداکارہ سے شادی کی اور ان کے دو بچے بھی ہیں تاہم پورنوگرافی کیس میں جیل جانے کے بعد سے معروف بزنس مین میڈیا کے سامنے اپنا چہرے کو ماسک سے چھپا کر رکھتے ہیں۔
خیال رہے کہ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی کندرا اپنے اداکاری کے کیریئر کے ایک دلچسپ دور سے گزر رہی ہیں۔ مشہور اداکارہ آنے والی فلم سکھی کے ساتھ سلور اسکرین پر واپسی کرنے والی ہیں، جو اپنی شاندار ریلیز کے لیے تیار ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/694979/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/694979/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

