بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے اداکار شاہ رخ خان کو فلم جوان کی کامیابی پر مبارکباد دے دی۔
اداکار اکشے کی جانب سے ملنے والی مبارکباد پر اداکار شاہ رخ خان نے خوشی کا ظہار کیا ہے۔
اکشے کمار نے مبارباد دینے کے لیے تحریر کیا کہ “کیا ہی بڑی کامیابی ہے، مبارک ہو ہمارے جوان شاہ رخ خان۔ ہماری فلمیں واپس آرہی ہیں۔”
اداکار اکشے کمار کے اس پیغام پر شاہ رخ خان نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ نے دعا مانگی نا ہم سب کے لیے تو کیسے خالی جائیگی؟”
انہوں نے اکشے کمار کیساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “صحت مند رہیں کھلاڑی۔”
واضح رہے کہ کرپشن کے معاملات پر بنائی گئی شاہ رخ خان کی فلم جوان نے ریلیز کے ساتھ ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News