معروف پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین نے شادی کرلی؟

معروف پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین نے شادی کرلی؟
بھارتی میڈیا پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار و اداکارہ دنانیر مبین اور اداکار خوشال خان کے ڈرامے کے سین کو سچ سمجھ بیٹھا اور بغیر تصدیق کے دونوں کی شادی کی خبر لگا دی۔
دو روز قبل اداکارہ دنانیر مبین نے نجی ٹی وی پر نشر اپنے ڈرامے کی آخری قسط کی کچھ جھلکیاں شیئر کیں جس کے کیپشن میں واضح طور پر ڈرامے کے حوالے سے ذکر کیا گیا تھا۔
تصاویر میں دنانیر دلہن جبکہ ساتھی اداکار خوشال خان دلہا بنے بیٹھے تھے۔
واضح کیپشن ہونے کے باوجود بھارتی سوشل میڈیا کے معروف شوبز کے پیجز کی جانب سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب کرنے کے لیے دنانیر کی شادی کی خبر لگا دی۔
ویب سائٹس کے ساتھ ساتھ چند بھارتی نیوز کی ویب سائٹس پر بھی اداکارہ کی شادی کی خبر لگائی گئی جسے بعد ازاں ہٹا دیا گیا۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی خبروں پر بھارتی شوبز کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاکر کمنٹ کرتے ہوئے وضاحت کی کہ میری شادی نہیں ہوئی، یہ میرے ڈرامے کا سین تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/279000/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/279000/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

