
گلوکارہ آئمہ بیگ نے خودکشی کرنے کی کوشش کیوں کی؟
عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے بتادیا کہ انہوں نے خودکشی کرنے کی کوشش کیوں کی تھی۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں گلوکارہ آئمہ بیگ نے بتایا کہ عام لوگ ڈپریشن پر بات نہیں کرتے، وہ اسے مسئلہ یا بیماری ہی نہیں سمجھتے جبکہ درحقیقت ڈپریشن ہی تمام بیماریوں کا سبب ہوتی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے کہا کہ وہ’ آرتھرائٹس’ کے سنگین اثرات کا شکار بھی بنی تھیں، وہ اپنے پاؤں اور ہاتھ ایک سے دوسری جگہ درست انداز میں موڑ نہیں پاتی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں وزن کم کرنے، کمزوری دینے اور وزن بڑھانے والی ادویات بھی کھانی پڑیں، جس وجہ سے ان میں ڈپریشن کی سطح مزید بڑھ گئی۔
گلوکارہ آئمہ بیگ کے مطابق جب ان میں ’آرتھرائٹس’ بڑے جوڑوں سے کم ہوا تو مذکورہ بیماری نے ان کے انتہائی چھوٹے جوڑوں کو متاثر کیا اور وہ کچھ عرصہ قبل تک مذکورہ مرض کی ادویات لے رہی تھیں لیکن اب وہ بالکل صحت مند ہیں۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
دیگر معاملات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ان کی منگنی ٹوٹی اور ان پر برطانوی خاتون ماڈل نے اپنے سابق بوائے فرینڈ سے تعلقات کے الزامات لگائے، تب وہ اور ان کا پورا خاندان صدمے میں چلا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد، ان کے بڑے بھائی، ان کی بہنیں اور یہاں تک ان کے دوست بھی صدمے میں چلے گئے تھے، سب کے سب ڈپریشن کا شکار بن چکے تھے۔
گلوکارہ آئمہ بیگ کے مطابق ڈپریشن اور خود پر لگے متعدد سنگین الزامات کے باعث کچھ عرصہ قبل انہوں نے خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی، کیونکہ اس وقت وہ مزید زندہ نہیں رہنا چاہتی تھیں۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ عمرے کی ادائیگی کے بعد ان کی ذہنی حالت بہتر ہوئی اور انہیں روحانی سکون ملا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News