Advertisement
Advertisement
Advertisement

ورلڈ کپ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی پر علی ظفر کا طنز

Now Reading:

ورلڈ کپ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی پر علی ظفر کا طنز

ورلڈ کپ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی پر علی ظفر کا طنز

آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مسلسل مایوس کن کارکردگی پر گلوکارعلی ظفر بھی طنز کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ میں افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی تاریخی شکست پر شائقین بے حد مایوس ہیں۔

 افغانستان نے ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان کو ون ڈے میں پہلی بار شکست سے دوچار کیا ہے، جس کے بعد قومی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات معدوم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

 سوشل میڈیا پر ملک بھر میں عام عوام کے ساتھ ساتھ شوبز ستاروں نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز علی ظفر نے  سوشل میڈیا پر طنز سے بھرپور ایک مختصر پیغام جاری کیا، جس میں  اُنہوں نے 27 اکتوبر کو ہونے والے پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ سے قبل ہی قومی ٹیم کو جیت کی پیشگی مبارکباد دے دی۔

Advertisement

گلوکار نے کہا کہ “جمعہ کو جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی جیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں”۔

علی ظفر کے اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں کا سلسلہ شروع کردیا ۔

Advertisement

واضح رہےکہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا چھٹا میچ 27 اکتوبر کو جنوبی افریقا کیخلاف کھیلے گی۔

ساتواں میچ 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش ، چار نومبر کو نیوزی لینڈ جبکہ اپنا 9 واں اور آخری میچ 11 نومبر کو انگلینڈ کیخلاف کھیلے گی۔

 ٹورنامنٹ میں پاکستان اب تک اپنے پانچ گروپ میچ کھیل چکا ہے جس میں اُسے دو میں فتح ملی جبکہ تین میں شکست ہوئی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر