صبا قمر کس پاکستانی اداکار سے شادی کرنے کی خواہشمند تھیں؟

صبا قمر کس پاکستانی اداکار سے شادی کرنے کی خواہشمند تھیں؟
عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے بتادیا کہ وہ کس پاکستانی اداکار سے شادی کرنے کی خواہشمند تھیں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ صبا قمر کا کہنا تھا کہ وہ اداکارہ بننے سے قبل احسن خان کی بہت بڑی فین تھیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کا نمبر کسی سے حاصل کرنے کے بعد انہیں بار بار مس کالز دیتی تھیں اور میسج کرتی تھیں کہ ایک دن وہ دونوں ساتھ ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد جب احسن خان کے ساتھ شوبز میں کام کیا تو احسن سے لڑائی ہوگئی جس کے بعد احسن مجھے زہر لگنے لگے۔
صبا قمر نے بتایا کہ بعد میں مجھے احساس ہوا کہ احسن عادتاً ایک ایسے ہی شخص ہیں تو احسن سے اور پیار ہوگیا، اس کے بعد احسن کی زندگی میں فاطمہ آگئیں اور انہوں نے شادی کرلی۔
اداکارہ کے مطابق اگر احسن خان شادی شدہ نہ ہوتے تو وہ ان سے شادی کرلیتیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/344402/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/344402/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

