
عمران ہاشمی نے ایشوریا رائے کو ایسا کیا کہاکہ لوگ ان کے دشمن بن گئے؟
بالی وڈ کے با صلاحیت اداکار عمران ہاشمی حال ہی میں بلاک بسٹر فلم ٹائیگر تھری میں جلوہ گر ہوئے۔
عمران ہاشمی ہمیشہ اپنی فلموں سے مداحوں کے دل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں لیکن ٹائیگر تھری میں انھوں نے ایک طاقتور ولن کا کردار نبھا کر سب کو حیران کر دیا۔
کئی سالوں سے رومانوی کردار اداکرنے والے عمران ہاشمی کو اس فلم میں سلمان خان کے مدمقابل ولن کے کردار میں بے حد سراہا جا رہا ہے۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکار نے اس حوصلہ افزائی کو دیکھتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ۔
اسی انٹرویو کے دوران عمران ہاشمی سے پوچھا گیا کہ وہ ٹی وی پروگرامز میں شرکت کیوں نہیں کرتے؟
اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ یہ سب ہینڈل نہیں کر سکتے ، جس کے بعد انہیں صورتحال کو قابو کرنے کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
عمران ہاشمی نے سال 2014 میں فلمساز اور میزبان کرن جوہر کےنامور ٹی وی شو ’کافی وِد کرن‘ میں شرکت کی تھی ، جس میں ان کے دئیے گئے جوابات کے باعث وہ کافی تنازعات کا شکار ہوگئے تھے۔
اس شو میں کرن جوہر نے اُن سے پوچھا کہ ’ایشوریا رائے بچن کا نام سُنتے ہی آپ کے دماغ میں کیا لفظ آتا ہے؟‘
عمران ہاشمی نے وقت ضائع کیے بغیر اس سوال کے جواب میں کہا ’پلاسٹک‘۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس شو کے بعد عمران ہاشمی کا یہ کلپ اور جواب کافی زیر بحث رہا اور انہیں وضاحت بھی جاری کرنی پڑی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹائیگر 3 : ولن عمران ہاشمی سب کی توجہ کا مرکزبن گئے
انہوں نے کہا کہ وہ ایشوریا رائے کی بہت عزت کرتے ہیں۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں عمران ہاشمی نے اسی متنا زعہ واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ’اگر وہ پھر کافی وِد کرن پر بطور مہمان جاتے ہیں تو پھر ان سے چیزیں بگڑ جائیں گی۔
عمران ہاشمی نے وضاحت دیتے ہوئے کہاکہ ان کے دِل میں کسی کے بھی خلاف کچھ نہیں ہے، وہ اس شو کے راؤنڈ میں صرف جیتنے کے لئے الٹی سیدھی باتیں کر دیں گے اور پھر متنازعہ صورتحال بن جائے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News