
اداکارہ مریم نفیس کا ساتھی اداکار عثمان خالد بٹ سے کیا رشتہ ہے؟ حقیقت سامنے آ گئی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مریم نفیس نے بتادیا کہ اُن کا ساتھی اداکار عثمان خالد بٹ سے کیا رشتہ ہے۔
حال ہی میں اداکارہ مریم نفیس نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کے سوال جواب کے سیشن میں عثمان خالد بٹ کے ساتھ اپنے تعلقات کا انکشاف کیا۔
اداکارہ سے پوچھا گیا کہ جب انہوں نے اداکار عثمان خالد بٹ کو شادی کا بتایا تو ان کا ردعمل کیا تھا؟ جس پر اداکارہ نے ان کی ڈانس ویڈیو کا کلپ شیئر کیا اور بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ اس وقت عثمان خالد بٹ بہت خوش ہوئے ہوں گے اور کہا ہوگا کہ ان کی جان چھوٹی۔
اسی طرح ایک اور مداح نے ان سے پوچھا کہ ریڈٹ پر ان سے متعلق افواہیں ہیں کہ ان کے عثمان خالد بٹ سے تعلقات رہے تھے لیکن انہیں ایسی باتوں پر یقین نہیں آرہا؟
اس پر مریم نفیس نے کہا کہ یہ بالکل ٹھیک باتیں ہیں اور ساتھ ہی واضح کیا کہ ایک لڑکے اور لڑکی کے درمیان کسی بھی لالچ اور جسمانی تعلقات کے بغیر بھی دوستی اور احترام کا رشتہ ہو سکتا ہے۔
ایک مداح نے مریم نفیس سے پوچھا کہ ان کی شادی پر عثمان خالد بٹ بہت خوش تھے، ان کا ان سے کیا رشتہ ہے؟ اس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ وہ ان کے جگر کے ٹکڑے ہیں۔
یاد رہے کہ مریم نفیس نے مارچ 2022 میں دیرینہ دوست، ہدایت کار اور فوٹوگرافر امان احمد سے شادی کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News