Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فریال محمود نے بالآخر اپنی طلاق کی وجہ بتا دی

Now Reading:

فریال محمود نے بالآخر اپنی طلاق کی وجہ بتا دی
فریال

فریال محمود نے بالآخر اپنی طلاق کی وجہ بتا دی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت و با صلاحیت اداکارہ فریال محمود ویسے تو اپنے لکس اور فیشن کی وجہ سے جانی جاتی ہیں لیکن ساتھ ہی ان کی فٹنس کے بھی خوب چرچے ہیں۔

فریال محمود پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی ایک معروف اداکارہ اور ماڈل ہیں جوکہ ہٹ ڈرامہ سیریز بابا جانی، عنایہ، داسی اور لال عشق میں اپنے کرداروں کے لئے جانی جاتی ہیں۔

ماڈل اور اداکارہ فریال محمود اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی کرنا پرتا ہے۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں فریال محمود نے پہلی بار اپنی شادی ٹوٹنے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ قسمت کا لکھا کبھی ٹل نہیں سکتا اور ان کی قسمت میں سابق شوہر دانیال راحیل کے ساتھ علیحدگی لکھی تھی تو اس رشتے کا ختم ہونا لازم تھا۔

انہوں نے کہاکہ طلاق کا مقصد زندگی کا خاتمہ نہیں ہوتا بلکہ یہ نئی زندگی کی شروعات ہوتی ہے لیکن ہمارے معاشرے میں طلاق کو آج بھی ممنوع سمجھا جاتا ہے۔

Advertisement

فریال محمود کا کہنا تھا کہ ان کی شادی ذہنی اذیت سے دوچار تھی اور طلاق کی وجہ بھی ذہنی اذیت ہی تھی جس میں ، انہوں نے سکون کی تلاش میں شادی کو ختم کرکے خود اپنے آپ کو چن لیا۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: خود کو مکمل کرنے کیلئے شادی نہیں کی تھی، فریال محمود

اداکارہ و ماڈل نےکہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے اور سابق شوہر دانیال راحیل کے بارے میں مزید باتیں کی جائیں کیونکہ شادی ہر انسان کا نجی مسئلہ ہے اور ہمیں کسی کی ذاتی زندگی پر تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں۔

اس سے قبل اپنے ایک اور انٹرویو میں  فریال محمود نے شوبز انڈسٹری سے منسلک اپنے ذاتی تجربات اورمشکلات کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اس لئے لوگوں کومشکل لگتی ہوں کیونکہ انہیں تفریح فراہم نہیں کرتی۔

انہوں نے بتایا کہ شوبزانڈسٹری میں ایمانداری کے ساتھ اپنی موجودگی کو برقراررکھنا اور آگے بڑھنا بہت مشکل ہے اگر آپ کو روایتی طریقے آتے ہیں کہ کس کو کہاں کاٹنا ہے، کس کے بارے میں کیا بات پھیلانی ہے، کہاں پارٹی کرنی ہے یا کسی کے ساتھ کھانے پر چلے جائیں تو پھر بہت آسان ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شوہر نے ڈیڑھ سال تک جسمانی طور پر زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا، جگن کاظم
اداکارہ ریچا چڈھا کے ہاں ننھی پری کی آمد
ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان طلاق ہوگئی؟ اداکار کی سوشل میڈیا پر عجیب حرکت نے ہنگامہ برپا کر دیا
معروف سوشل میڈیا اسٹار ویڈیو بناتے ہوئے کھائی میں گر کر ہلاک
فلم اسٹار میرا کس پاکستانی اداکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں؟
معروف اداکارہ کینسر کے باعث انتقال کرگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر