
ایشوریا، ابھیشیک کے درمیان طلاق؟ امیتابھ بچن نے بڑا قدم اٹھا لیا
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان طلاق کی خبریں زیرِ گردش ہیں، جوڑے میں طلاق کی خبروں نے دنیا بھر میں انکے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے میں علیحدگی ہو چکی ہے اور وہ جلد ہی عدالت سے بھی رجوع کرنے والے ہیں۔
علیحدگی کی خبروں کے دوران بالی وڈ میں اداکاری کے شہنشاہ کہلائے جانے والے امیتابھ بچن نے بہو ایشوریا رائے کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر صارفین مخلتف تبصرے کررہے ہیں۔
تاہم ابھی جوڑے کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
ابھیشیک بچن کی ایک تقریب کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی تھی جس میں انہوں نے اپنی شادی کی انگوٹھی نہیں پہنی تھی جس کے بعد جوڑے کے درمیان طلاق کی خبروں نے مزید زور پکڑا۔
دونوں کو لمبے وقت کے بعد عوامی تقریب میں ایک ساتھ دیکھنے کے بعد طلاق کی افواہوں میں کمی ہوئی ہی تھی کہ اب امیتابھ بچن نے ایشوریا کو انسٹاگرام سے ان فالو کردیا۔
دوسری جانب ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن دونوں نے ایک دوسرے کو فالو کیا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی اوران کے گھربیٹی آرادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News