Advertisement
Advertisement
Advertisement

“ڈنکی” کی ریلیز سے قبل شاہ رخ خان کو بڑی دھمکی مل گئی

Now Reading:

“ڈنکی” کی ریلیز سے قبل شاہ رخ خان کو بڑی دھمکی مل گئی

“ڈنکی” کی ریلیز سے قبل شاہ رخ خان کو بڑی دھمکی مل گئی

Advertisement

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو اپنی نئی آنے والی فلم “ڈنکی” کی ریلیز سے قبل بڑی دھمکی مل گئی ہے۔

حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شاہ رخ خان نے اپنی فلم “ڈنکی” کی ریلیز سے قبل  “ASK SRK” سیشن رکھا جس میں ایک مداح نے اداکار کو ایسی انوکھی دھمکی دی کہ وہ مداح کو جواب دینے پر مجبور ہوگئے۔

عبدالرحمٰن نامی مداح  نے شاہ رخ خان سے مخاطب ہوتے ہوئے دھمکی دی کہ “مجھ سے محبت کریں، ورنہ میں اپنی 4 بیویوں، 24 بچوں اور 50 پڑوسیوں کو ڈنکی دیکھنے کی اجازت نہیں دوں گا”۔

مداح نے دھمکی دینے کے بعد شاہ رخ خان سے پوچھا کہ “کیا آپ اتنا بڑا نقصان برداشت کر سکیں گے؟”

شاہ رخ خان نے مداح کی مزاحیہ دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ “بھائی تو ویسے ہی اتنا مصروف رہتا ہوگا، کہاں ملے گا وقت کچھ بھی اور کرنے کا”۔

اداکار نے مزید کہا کہ “اپنے بچوں اور بیگمات کے ساتھ وقت گُزارو، بچوں کے ساتھ پیار سے پیش آوْ اور اپنی ساری بیویوں کو فلم ‘ڈنکی’ دکھانے لے کر جانا”۔

واضح رہے کہ ’ ڈنکی‘ 21 دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائی گی، مبینہ طور فلم ایک کامیڈی ڈراما ہے جس میں غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے والے مسئلے کو موضوع بنایا گیا ہے جبکہ شاہ رخ خان ’ڈنکی‘ میں بالکل مختلف روپ میں دکھائی دیں گے جو ان کے مداحوں کو بہت پسند آئے گا۔

Advertisement

مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شاہ رخ خان اور سہانا خان کی فلم ’کنگ‘ کس ہالی ووڈ فلم سے متاثر ہے؟
لیجنڈری اداکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے
پریانکا، عالیہ، کترینہ کی فلم ’جی لے ذرا‘ کا ٹریلر وائرل
دیپیکا اور رنویر نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنادی
بیلا حدید کیساتھ ایک اور بڑے برانڈ کی جانب سے معاہدہ ختم
سابق گلوکار گوہر ممتاز کا فرحان سعید سے متعلق اہم انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر