96ویں اسکر ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
96ویں اسکر ایوارڈ کے لیے بہترین اداکار، معاون اداکار، اداکارہ، معاون اداکارہ، فیچر فلم، اینیمیٹڈ فلم، بہترین شارٹ فلم، بہترین موشن پکچر سمیت 23 مختلف کیٹیگری کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
نامزدگیوں کی فہرست میں بہترین اداکار کے لیے بریڈلے کوپر، کولمین ڈومنگو، پال گیامٹی، کیلیئن مرلے اور جیفری رائٹ نامزد جبکہ بہترین اداکارہ کے لیے انیٹی بنینگ، لیلے گلیڈ سٹون، سندرا ہلر، کیری ملیگن، اور ایما سٹون کے نام شامل ہیں۔
اس کے علاوہ نامزدگیوں کی فہرست میں فلم لو کیپیٹانو، پرفیکٹ ڈیز، سوسائٹی آف سنو، ڈی ٹیچرز لاؤنج اور دی زون آف انٹرسٹ بہترین انٹرنیشنل فیچر فلم کے لیے نامزد ہیں۔
یاد رہے کہ 96ویں اکیڈمی ایوارڈ 10 مارچ کو امریکہ میں منعقد ہونگے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
