برطانوی گلوکار زین ملک کا پاکستانی میوزک بینڈ ’اور‘ کیساتھ اردو زبان میں گانا ریلیز

برطانوی گلوکار زین ملک کا پاکستانی میوزک بینڈ ’اور‘ کیساتھ اردو زبان میں گانا ریلیز
معروف برطانوی گلوکار زین ملک نے پاکستانی میوزک بینڈ ’اور‘ کے ساتھ اشتراک کر کے اردو زبان میں ’تو ہے کہاں‘ گانا جاری کردیا ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستانی میوزک بینڈ نے اپنے اس نئے گانے کا مختصر کلپ شیئر کرکے گانے کی ریلیز کے حوالے سے اپنے مداحوں کو آگاہ کردیا۔
پاکستانی بینڈ کی جانب سے ریلیز کئے گانے میں برطانوی گلوکار زین ملک نے بھی اپنی آواز کا جادو چلایا ہے۔
زین ملک نے اس گانے کا کچھ حصہ اپنی آواز میں اپنے ریکارڈنگ روم میں ریکارڈ کیا ہے، جسے بعد ازاں ’اور‘ بینڈ کے گلوکار رافع، اسامہ اور احد کے گائے ہوئے گانے کے ساتھ ایڈیٹ کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستانی بینڈ ’اور‘ کچھ ماہ قبل اپنے گانے ’تو ہے کہاں‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھولیا تھا۔ ان کی میوزک ویڈیو کو اب تک 92 ملین ویوز مل چُکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

