Advertisement

راج کندرا کا شلپا شیٹی سے اظہار محبت کے لئے مزاحیہ انداز

راج کندرا کا شلپا شیٹی سے اظہار محبت کے لئے مزاحیہ انداز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ڈانسر شلپا شیٹی اور ان  کے شوہر راج کندرا اکثر ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے اور سوشل میڈیا پر ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں۔

حال ہی میں معروف بزنس مین راج کندرا نے اپنی اہلیہ سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لئے دلکش اور مزاحیہ انداز اپنایا ہے جو کہ مداحوں کو بہت پسند آرہا ہے۔

راج کندرا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں شلپا نے ان سے خوش مزاجی کے ساتھ سوال کیا کہ وہ ان سے کتنی محبت کرتے ہیں۔

اس سوال کے جواب میں معروف بزنس مین نے بتایا کہ وہ ان سے 72 فیصد محبت کرتے ہیں جس پر شلپا نے ایک اور سوال کیا اور پوچھا کہ 100 فیصد کیوں نہیں۔

Advertisement

اس سوال کے جواب میں راج کندرا نے بہت ہی مزاحیہ انداز میں جواب دیا اور بتایا کہ بقیہ 28 فیصد مہنگے تحفوں، لگژری آئٹمز اور ٹیکس میں لگ جاتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال راج کندرا نے ‘UT69’کے ساتھ بطور اداکار ڈیبیو کیا تھا جو آرتھر روڈ جیل میں ان کے ساتھ ہونے والے حقیقی تجربات پر ایک طنزیہ نقطہ نظر پیش کرتی ہے۔

اس دور کو وہ اپنے سب سے چیلنجنگ کے طور پر بیان کرتے ہیں اور یہ فلم ان کی زندگی کے اس خاص مرحلے کو زندہ کرتی ہے، جو سچے واقعات سے متاثر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version