
کارتک آریان کا نیا فوجی لک مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
کارتک آریان اس وقت اپنی آنے والی فلم چندو چیمپئن کی تیاری میں مصروف ہیں اور کچھ عرصہ قبل ہی انہوں نے فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیا تھا جس کے متعلق وہ اپنے مداحوں کو اپ ڈیت کرتے رہتے ہیں۔
کارتک آریان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک افسر کے روپ میں اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جو کہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکار نے آرمی یونیفارم میں ایک تصویر شیئر کی، جو چندو چیمپیئن سے ہے جس میں ان کے چہرے پر سختی نظر آرہی ہے۔
اداکار کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے جبکہ کچھ مداحوں نے انہیں ‘سب سے زیادہ ورسٹائل اداکار’ بھی کہا ہے۔
یہ واضح ہے کہ شائقین کارتک کو پسند کرتے ہیں اور چندو چیمپئن کا انتظار نہیں کر سکتے۔
کارتک آریان کی آنے والی فلم چندو چیمپئن کبیر خان نے لکھی اور اس کی ہدایت کاری بھی کی ہے۔ ناڈیاڈوالا گرانڈسن انٹرٹینمنٹ کے تحت ساجد ناڈیاڈوالا کے ذریعہ پروڈیوس کردہ، یہ فلم بھارت کے پہلے پیرا اولمپک گولڈ میڈلسٹ، فری اسٹائل تیراک مرلیکانت پیٹکر کی زندگی پر مبنی ہے۔
فلم میں کارتک آریان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ اداکار بھون اروڑہ، پلک لالوانی، اور اڈونس کپسالس معاون کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے جو کہ 14 جون کو تھیٹرز میں ریلیز کی جائیگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News