Advertisement

فلموں میں کام ملنا بند ہوگیا تو نواز الدین صدیقی کیا کریں گے؟ اداکار نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

فلموں میں کام ملنا بند ہوگیا تو نواز الدین صدیقی کیا کریں گے؟ اداکار نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے خود سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کردیا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ مستقبل میں کبھی اُنہیں اگر فلموں میں کام ملنا بند ہوگیا تو وہ کسی کے پاس کام  مانگنے کے لیے نہیں جائیں گے بلکہ گلیوں اور سڑکوں پر اداکاری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مستقبل میں مجھے فلموں میں کام ملنا بند ہوا تو مجھ میں اتنی طاقت نہیں کہ میں کسی کے پاس جا کر کام مانگوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کسی سے یہ نہیں کہہ سکتا کہ مجھے کام دیں بلکہ میں اپنا گھر، اپنے جوتے اور سب کچھ بیچ کر میں اپنی فلم بناؤں گا کیونکہ مجھے خود پر یقین ہے۔

نواز الدین صدیقی نے بتایا کہ اداکاری اہم ہے لیکن اداکاری فلموں میں ہی کی جائے یہ اہم نہیں ہے۔

اداکار نے کہا کہ مجھے اگر فلموں میں کام نہیں ملے گا تو میں گلیوں، سڑکوں، ٹرینوں اور بسوں میں اداکاری کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی یہ بھی نہیں سوچا تھا کہ میں اتنا کامیاب اداکار بنوں گا، میں پہلے ٹیوب لائٹ کی طرح تھا، بولتے ہوئے بھی ہکلاتا تھا۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی چیز کو سمجھنے میں مجھے وقت لگتا تھا، میری شخصیت میں آہستہ آہستہ بہتری آئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version