Advertisement
Advertisement
Advertisement

سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد قرار

Now Reading:

سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد قرار

سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد قرار

پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کا مبینہ ماسٹر مائنڈ گینگسٹر ستیندرجیت سنگھ عرف گولڈی برار کو انسداد دہشت گردی قانون UAPA کے تحت دہشت گرد قرار دے دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی وزارت داخلہ نے پیر کو کینیڈا میں مقیم گینگسٹر ستیندرجیت سنگھ عرف گولڈی برار کو انسداد دہشت گردی قانون غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت دہشت گرد قرار دیا۔

حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گولڈی برار کا تعلق کالعدم خالصتانی تنظیم ببر خالصہ انٹرنیشنل سے ہے۔

گولڈی برار، جن کا تعلق پنجاب کے سری مکتسر صاحب سے ہے اور وہ اس وقت کینیڈا کے شہر برامپٹن میں مقیم ہیں، نے 2022 میں پنجابی گلوکار سدھو موس والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

یاد رہے کہ پنجابی گلوکار موسے والا کو مئی 2022 میں ضلع مانسا میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر