
کارتک آریان کی موجودگی پر مداح پرجوش، اداکار بڑے حادثے سے بچ گئے
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار کارتک آریان کی ایک ایوارڈ شو میں شرکت کے دوران ان کے مداح کافی پرجوش نظر آئے جس کی ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے۔
اتوار کو فلم فیئر ایوارڈز میں اپنے مداحوں کو ایک دوسرے پر گرتے دیکھ کر کارتک آریان حیران رہ گئے، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب انہوں نے تقریب میں انٹری دی اور اپنے کچھ مداحوں سے مصافحہ کرنے کے لیے آگے بڑھے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس موقع پر اداکار نے اپنے مداحوں کی طرف ہاتھ ہلایا اور ان کا استقبال بھی کیا لیکن جب وہ شائقین کے ایک گروپ کی طرف بڑھے، جو بیریکیڈ کے پیچھے کھڑا تھا، ہجوم نے ان کا استقبال کرنے کے لیے رکاوٹ کو توڑ دیا تاہم کارتک جلدی سے ایک قدم پیچھے ہٹ گئے اور کسی بھی حادثے سے بال بال بچ گئے۔
موقع پر سیکورٹی تعینات کر دی گئی اور ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے پہنچ گئے تاہم اداکار اس صورتحال سے بہت حیران نظر آئے۔
اس ویڈیو پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں نے اداکار کی سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ کارتک آریان اس وقت اپنی آنے والی فلم ‘چندو چیمپئن’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو کہ رواں سال 14 جون کو ریلیز کی جائیگی۔
اس کے علاوہ وہ ہنسل مہتا کی آنے والی فلم کیپٹن انڈیا، ڈائریکٹر انوراگ باسو کی فلم عاشقی 3 اور ہارر کامیڈی بھول بھولیا 3 کا بھی حصہ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News