Advertisement

کیفی خلیل کا ’جرمانہ‘ بھی چھا گیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نوجوان گلوکار، سونگ رائٹر اور کمپوزر کیفی خلیل کا نیا سولو گانا ’جرمانہ’ آتے ہی چھا گیا ۔

“کوک اسٹوڈیو سیزن 14” میں بلوچی گانے ’کنا یاری‘ اور پھر ’کہانی سنو ‘ سے پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی رات ورات شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے گلوکار کیفی خلیل نے اپنا نیا گانا ریلیز کر دیا ہے، جس کے بعد صارفین کی اکثریت نے اسے سال 2024 کا ہٹ گانا قرار دے دیا ہے۔

گانا جرمانہ :

صارفین کا ردعمل:

Advertisement

سوشل میڈیا کے صارفین کی اکثریت کا کہنا ہے کہ اس نئے گانے ’جرمانہ‘ کا ٹیزر سننے کے بعد ہی انہیں اندازہ ہو گیا تھا، یہ گانا بھی ان کے دیگر گانوں کی طرح سپر ہٹ ہو گا۔

Advertisement

گلوکار نے انسٹاگرام پر اپنے اس نئے گانے کا ایک کلپ شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میرا نیا سنگل گانا ’جرمانہ’ 12 جنوری کو ریلیز ہونے جا رہا ہے‘۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں:  کیفی خلیل کے گانے ’کہانی سنو ‘ نے عالمی اعزاز حاصل کرلیا

Advertisement

واضح رہے کہ ان کے گانے ’کہانی سنو‘ نے دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کیے، کئی شہرت یافتہ گلوکاروں نے بھی اس گیت کو اپنی آواز میں گایا۔

کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والے کیفی خلیل نے “کوک اسٹوڈیو سیزن 14” میں بلوچی زبان کا گانا “کنا یاری” گاکر خوب داد سمیٹی ، جس کے بول بھی انہوں نے خود لکھے تھے۔

اس کے بعد ان کا ایک اور گانا “کہانی سنو” توجہ کا مرکز بن گیا ، جو انہوں نے ابتدائی طور پر 2021 میں ریلیز کیا تھا، اس کے بعد کیفی خلیل نے اسی گانے کو نئے انداز میں جون 2022 میں بھی ریلیز کیا جسے مداحوں نے بےحد پسند کیا۔

گزشتہ سال پاکستانی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی”کہانی سنو” گانے کا فی میل ورژن ریلیز کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version