دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ ایک بار پھر اسکرین شیئر کرنے والے ہیں؟
بالی ووڈ کے معروف فلمساز کرن جوہر نے اپنی اگلی فلم میں حقیقی زندگی کی جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو ایک ساتھ کاسٹ کرنے کے بارے میں قیاس آرائیوں کو دور کردیا ہے۔
اپنے ایک حالیہ انسٹاگرام لائیو سیشن میں، کرن جوہر نے راج کپور کے 60 کی دہائی کے رومانوی-میوزیکل فلم ‘سنگم’ کے ریمیک پر کام کرنے کے متعلق بتایا ہے جس کے متعلق یہ رپورٹس ہیں کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اس فلم میں لیڈ میں ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انتہائی متوقع ‘سنگم’ کے ریمیک کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے، فلم ساز نے تصدیق کی، “میں محبت کی کہانی نہیں بنا رہا ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ میری محبت کی کہانی میں تھوڑا سا وقفہ لینے کی ضرورت ہے لیکن میں جو فلم لکھ رہا ہوں اس میں یقینی طور پر ایک مضبوط محبت کی کہانی شامل ہے۔
اپنے اگلے پروجیکٹ کے بارے میں اپ ڈیٹس شیئر کرتے ہوئےکرن جوہر نے کہا، “میں نے اپنا اسکرین پلے تقریباً مکمل کر لیا ہے۔ میں اپنے پہلے ڈرافٹ سے ایک ہفتہ دور ہوں جس فلم کی میں اگلی ہدایت کاری کرنا چاہتا ہوں۔
خیال رہے کہ اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال کے آخر میں ہوگا تاہم ابھی تک ‘سنگم’ کے ریمیک کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے، لیکن شائقین انہیں روہت شیٹی کی ‘سنگھم اگین’ میں ایک ساتھ دیکھنے کی امید کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
