
بالی ووڈ کے باصلاحیت نوجوان اداکار کارتک آریان نے بھول بھلیاں 3 کے حوالے سے اہم اعلان کیا ہے۔
کارتک آریان نے انسٹاگرام پر بھول بھلیاں تھری کا ٹیزر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ منجولیکا کی بھول بھلیاں کی دنیا میں پھر واپسی ہورہی ہے، ودیا بالن کو پرجوش انداز میں خوش آمدید کہتا ہوں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق بھول بھلیاں 3 میں منجولیکا ایک نہیں بلکہ دو ہوں گی، مادھوری ڈکشٹ اور ودیا بالن کو ان اہم کرداروں کےلئے کاسٹ کر لیا گیا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ذرائع کے مطابق سارہ علی خان کا نام بھی فلم میں کارتک آریان کے مدمقابل کاسٹ کرنے پر زیرِغور ہے تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
اداکار اکشے کمار کے بارے میں فلم میکرز نے تصدیق کی ہے کہ وہ بھول بھلیاں3 کا حصہ نہیں ہوں گے۔
اس سے قبل اداکار کارتک آریان نے بھول بھلیاں 3 کا ٹیزر جاری کیا تھا۔
کارتک آریان نے انسٹاگرام پر بھول بھلیاں تھری کا ٹیزر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ روح بابا 2024 دیوالی میں واپس آ رہے ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
واضح رہے کہ کارتک نے بھول بھلیاں 2 میں ’روح بابا‘ کا کردار ادا کیا تھا، جسے شائقین نے خوب پسند کیا تھا۔
انیس بزمی کی ہدایات میں بننے والی فلم ‘بھول بھولیا 2’ کی کاسٹ میں اداکار کارتک آریان، اداکارہ کیارا اڈوانی، تبو، سنجے مشرا، راجپال یادو، ملند گناجی وغیرہ شامل تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News