Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ بشریٰ انصاری ڈرامہ پروڈیوسرز پر برس پڑیں

Now Reading:

اداکارہ بشریٰ انصاری ڈرامہ پروڈیوسرز پر برس پڑیں
Advertisement

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری ڈرامہ پروڈیوسرز پر برس پڑیں۔

حال ہی میں اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے آج کے دور کے ڈراموں سے متعلق اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں پروڈیوسرز ڈراموں کے ٹائٹلز (عنوانات) کو اہمیت دیتے تھے۔ ڈرامے کی کہانی، احساس اور کرداروں کے مطابق ٹائٹل دیئے جاتے تھے اور آج تک اُن ڈراموں کے نام لوگوں کو یاد ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لیکن اب تو ڈراموں کو بےہودہ اور گھٹیا عنوانات دیے جاتے ہیں جیسے بیچاری تنو، بد نصیب، مجھے طلاق چاہیے، مجھے طلاق ہوگئی، وغیرہ وغیرہ۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ پرانے وقتوں میں، ہم نے خوبصورت عنوانات دیکھے جیسے ماہے کنان، زنگار، تنہایاں، ان کہی، دھوپ کنارے، آئینہ۔

Advertisement

اداکارہ کے مطابق اب ہمارے پروڈیوسرز ڈراموں کے عنوان کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتے اور نہ ہی ان پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے، کیا ہماری لغت میں الفاظ ختم ہوگئے ہیں؟ یا ہم زیادہ محنت نہیں کرنا چاہتے؟

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ میں خود کو بہت بڑی لکھاری نہیں کہتی لیکن جب میں نے اپنے ڈرامہ سیریل ‘زیبائش’ کا نام رکھا تھا تو لوگوں نے مجھ سے اس لفظ کا مطلب پوچھا تھا، میں یہ جان کر حیران رہ گئی تھی کہ یہ لوگوں کے لیے ایک نیا لفظ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شعیب ملک سے طلاق کے بعد ثانیہ مرزا نے عید کس کے ساتھ گزاری؟ تصاویر وائرل
حریم شاہ کی جان کو خطرہ؛ ہنگامی ویڈیو بیان جاری
لیجنڈری اداکار کینسر کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئے
عید الفطر 2024: بالی ووڈ سپر اسٹارز کی اپنے مداحوں کو شاندار انداز میں مبارکباد
منور فاروقی کا ایکٹنگ ڈیبیو کیساتھ اپنے پہلے پراجیکٹ کا اعلان
عمران ہاشمی اور ملیکا شیراوت کے درمیان 20 سالہ جھگڑے کا اختتام، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر