بالی ووڈ اداکار ارجن کپور، معروف فلمساز روہت شیٹی کی آنے والی فلم ’سنگھم اگین‘ میں ولن کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک حالیہ بیان میں اداکار نے روہت شیٹی اور آدتیہ کپور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں ‘سچا سرپرست’ قرار دیا ہے ۔
ارجن کپور نے کہا، میں نے انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز ‘عشق زادے’، ‘اورنگ زیب’ جیسے منفی شیڈز کے کردار ادا کرنے کے ساتھ کیا تھا اور اب ‘سنگھم اگین’ میں ایک ولن کا کردار ادا کر رہا ہوں جب کہ آدتیہ چوپڑا نے مجھ میں ایسے کردار ادا کرتے ہوئے دیکھا جس میں خامیاں ہیں۔
اداکار نے بتایا کہ ان سب کے باوجود روہت شیٹی نے اپنی ’کوپ یونیورس‘ میں ولن کا کردار ادا کرنے کیلئے میرا انتخاب کیا ہے جس کے لئے میں ان کا بےحد شکر گزار ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ روہت شیٹی نے اس منفی کردار کیلئے مجھ پر بھروسہ کیا اور ہر قدم پر اچھی طرح سے میری رہنمائی بھی کی ۔
ارجن کپور کا کہنا تھا کہ روہت شیٹی اور آدتیہ کپور، دونوں ہی میرے فلمی کیریئر میں ایک بہترین رہنما اور استاد ثابت ہوئے ہیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں شکر گزار ہوں کہ روہت شیٹی جیسے ہٹ مشین فلم بنانے والے کا ماننا ہے کہ میں سنگھم اگین میں ولن کا کردار ادا کر کے لوگوں کو حیران کر سکتا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News