کبھی کسی کی چاپلوسی نہیں کی، ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھا ہے، فیصل قریشی
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی کسی کی چاپلوسی نہیں کی بلکہ ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں فیورٹزم بہت زیادہ ہے اور ایک بہت بڑا مسئلہ یہ ہے کہ چڑھتے سورج کی پوجا بہت کی جاتی ہے یعنی کوئی ایک نئے اداکار کو لاتے ہیں اور زبردستی اسے سُپر اسٹار بنا دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پھر اس اداکار کو کوئی 2 سے 4 سال رگڑتے ہیں اور پھر خود ہی اس کو ایک طرف کرکے بھول جاتے ہیں کہ جیسے وہ کبھی انڈسٹری کا حصّہ ہی نہیں تھا اور پھر کسی اور کو پکڑ کر لے آتے ہیں اور اسے زبردستی سُپر اسٹار بنا دیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانا کافی مشکل ہے لیکن میں نے نعمان اعجاز سے بہت کچھ سیکھا ہے تو ایسے میں اُنہوں نے مجھ سے کہا کہ تم بس محنت سے اپنا کام کرتے رہو اور ان سب چیزوں کی فکر مت کرو۔
فیصل قریشی نے نعمان اعجاز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی اس بات پر عمل کرتے ہیں جو اُنہوں نے مجھ سے کہی اور آج دیکھیں وہ کتنے کامیاب اداکار ہیں جب وہ کھڑے ہوتے ہیں تو ان کے سامنے سب ماند پڑ جاتے ہیں۔
معروف اداکار کا کہنا تھا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ زیادہ تر لاہور اور کینیڈا میں رہنے کے باوجود بھی سال میں کم سے کم 2 پروجیکٹس میں کام کرتے نظر آتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
