
یہ ’سپراسٹار‘ بننے سے قبل ایشوریا اور کرشمہ کے بیک گراؤنڈ ڈانسر تھے
بھارتی اداکار شاہد کپور اب کسی تعریف کے محتاج نہیں ، انہوں نے اپنی عمدہ اداکاری اور باکمال ڈانس کی صلاحیتوں کے بلبوتے پر بالی وڈ میں ایک الگ پہچان بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
شاہد کپور کامیاب اداکار پنکج کپور کے بیٹے ہیں جنھوں نے اپنے کیریئر کی شروعات میوزک ویڈیوز اور اشتہاروں میں کام کرکے کی۔
شاہد کپور نے پہلی بار بالی وڈ میں فلمساز سبھاش گھئی کی فلم تال (1999) میں بطوربیک گراؤنڈ ڈانسر کے طور پر کام کیا،اس فلم کے گانے ‘کہیں آگ لگے لگ جائے’ میں انہیں ایشوریا رائے کے ہمراہ بیک گراؤنڈ میں ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس کے بعد شاہد کپور 1997 کی بلاک بسٹر میوزیکل فلم ‘دل تو پاگل ہے’ میں بھی بطور بیک گراؤنڈ ڈانسر کام کرچکے ہیں، اس فلم کے کئی گانوں میں انہیں کرشمہ کپور کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
بیک گراؤنڈ ڈانسر سے شروعات کرنے کے 4 سال بعد شاہد کپور نے فلم عشق وشق (2003ء) میں اہم اداکار کی حیثیت سے اپنی پہچان بنائی۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں شاہد کپور نے بتایاکہ ایشوریا رائے کے ہمراہ بیک گراؤنڈ ڈانس کرنے والا وہ دن میری زندگی کا بدترین اور بہترین دن تھا۔
انہوں نے بتایاکہ مجھے یاد ہے، جس دن اس گانے کی شوٹ تھی میرا ایکسیڈنٹ ہوگیا تھا، میں اس زمانے میں موٹر سائیکل چلاتا تھا، اس روز میری بائیک گرگئی، میں سیٹ پر کافی بری حالت میں پہنچا تھا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News