پاکستان کے معروف میزبان و کا میڈین تابش ہاشمی نے عوام کو ووٹ کی اہمیت بتاتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی ہے۔
تابش ہاشمی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستانی شہریوں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات 2024 میں اپنے ووٹ کا حق لازمی استعمال کریں۔
ویڈیو پیغام میں تابش نے کہاکہ کہ ان دنوں سننے میں آ رہا ہے کہ کئی لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہم ووٹ دینے نہیں جائیں گے کیونکہ ہمارے ووٹ سے کیا ہوگا، جسے جیتنا ہوگا وہ ویسے بھی جیت جائے گا، یہ سوچ رکھنے والے سن لیں کہ آپ ووٹ کاسٹ کریں تاکہ جو بھی ہیرا پھیری کرنے کی کوشش کرے تو اسے بہت مشکل پیش آئے کہ اس قدر ووٹرز میں کیسے غلط عمل کروں۔
ویڈیو دیکھیں:
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
نامور کامیڈین نے کہاکہ جو لوگ یہ سوچ رہے ہیں کہ میں خود تو امریکا میں بیٹھا نصحیت کر رہا ہوں تو سن لیں کہ الیکشن سے 1 دن پہلے میں پاکستان آجاؤں گا۔
انہوں نے مداحوں سے کہا اگر کسی نے پولنگ کی تفصیلات چیک نہیں کیں تو وہ آج ہی ایس ایم ایس کے ذریعے میسج کرکے معلومات حاصل کریں۔
تابش ہاشمی نے کہا کہ اپنے انتخابی حلقے اور اپنے پولنگ اسٹیشن کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے اپنے شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ 8300 پر میسج کریں اور ووٹ ڈالیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News