پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار سمیع خان نے کہا ہے کہ میں موت کو بہت قریب سے دیکھ چکا ہوں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں سمیع خان نے گزشتہ سال کے ایک مشکل سفر کی داستان سنائی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے بتایا کہ میں گزشتہ سال ماہِ رمضان میں کراچی سے لاہور جانے کے لیے سفر کر رہا تھا تو فلائٹ کے دوران تمام مسافروں کو بتایا گیا کہ راستے میں موسم صاف ہے لیکن لاہور میں طوفان ہے تو شاید تھوڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔
ان کا کہنا تھا کہ جہاز کو لاہور کے قریب پہنچتے ہی بہت زیادہ ہنگامہ خیزی کا سامنا کرنا پڑا اور جب جہاز لاہور ائیر پورٹ پر رن وے پر بس لینڈ ہونے ہی والا تھا تو اس میں عجیب سی آواز آئی پھر جہاز میں میرے ساتھ جو صاحب کھڑکی کے پاس بیٹھے تھے اُنہوں نے ایک نظر باہر دیکھنے کے بعد کہا کہ جہاز کے ٹائر نہیں کُھلے۔
اداکار نے کہا کہ اپنے برابر میں بیٹھے صاحب کی یہ بات سننے کے بعد میں نے کہا کہ اب ہم لوگ صرف کلمہ ہی پڑھ سکتے ہیں پھر جہاز وہاں لینڈ ہونے کی بجائے واپس اُوپر کی جانب پرواز کر گیا اور اس وقت جہاز میں موجود تمام مسافر کلمہ پڑھ رہے تھے اور سب کو یہی لگ رہا تھا کہ بس اب موت ہمارے سر پر ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
سمیع خان کا کہنا تھا کہ میں اس وقت صرف یہ دعا کر رہا تھا کہ بس اب یہ دوبارہ یہاں جہاز کو لینڈ کرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ لاہور کا موسم بہت خراب تھا اور پھر وہی ہوا پائلٹ نے اعلان کیا کہ یہاں جہاز کو لینڈ کرنا کافی خطرناک ہے اس لیے ہم اسلام آباد جا رہے ہیں جس کے بعد جہاز کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News