آننت امبانی کی شادی: شاہ رخ خان کا اہلیہ کیساتھ ڈانس وائرل

بالی وڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کی اپنی اہلیہ کے ساتھ آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریبات میں ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
عالمی شہرت کے حامل بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کے اور رادھیکا مرچنٹ کی’پری ویڈنگ تقریبات ‘ کا اختتام ہوگیا ہے جس میں دنیا کے چند با اثر شخصیات اور بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکاروں نے شرکت کرکے چار چاند لگادئیے۔
بھارتی سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان اور گوری خان کی متعدد ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں ، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ وہ دونوں نامور بھارتی گلوکار اُدت نارائن کی لائیو پرفارمنس کے دوران سُپر ہٹ فلم ’ویر زارا‘ کے مشہور گانے ’میں یہاں ہوں‘ پر ڈانس کر رہے ہیں۔
شاہ رخ خان کی اپنی اہلیہ گوری خان کے ہمراہ رقص کرتے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جا ری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

