پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار منیب بٹ نے کہا ہے کہ شادی کرنے کا فیصلہ اُن کے لئے بہت اچھا ثابت ہوا۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں منیب بٹ نے جلدی شادی کرنے کی وجہ بتائی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ایمن سے شادی اس وقت کی جب میں شوبز انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے کی کوشش کر رہا تھا اور اپنے کیریئر میں کامیابی حاصل کرنے کے بہت قریب تھا۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ان کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں انسان کو پیسہ اور شہرت ملتی ہے اور میں نے کئی بار اس کے بعد لوگوں کو اپنی زندگی میں گمراہ بھی ہوتے دیکھا ہے۔
منیب بٹ نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں ایسا نہیں چاہتا تھا اسی لیے میں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور یہ فیصلہ میرے لیے بہت اچھا ثابت ہوا۔
اداکار نے بتایا کہ جب میں نے شادی کا فیصلہ کیا اور ایمن کے گھر رشتہ بھیجا تو میرے سسرال والوں نے رشتہ تو فوراً قبول کرلیا لیکن شادی کے لیے ایمن کے 18 سال کے ہونے تک کا انتظار کرنے کو کہا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
انہوں نے کہا کہ میری ساس کو یہ پریشانی بھی تھی کہ اتنی چھوٹی عمر میں ان کی بیٹی پورے گھر کی ذمہ داری کیسے اُٹھائے گی تو میری فیملی نے اُنہیں تسلی دی کہ ہمارے گھر میں سب لوگ بہت خیال رکھنے والے ہیں، پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News