Advertisement

ماہ رمضان میں حرا مانی کو ادائیں دکھانا مہنگا پڑ گیا

پاکستان شوبزانڈسٹری کی شوخ وچنچل اداکارہ حرا مانی کی بھارتی فلمی گانے پر ادائیں دکھانا کافی مہنگا پڑگیا۔

حرا مانی کے نام سے کون واقف نہیں وہ پاکستانی ٹیلی ویژن کی ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں، انہوں نے کئی سپرہٹ ڈراموں میں لازوال کردار ادا کیے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے جو نہ صرف ان کی اداکاری کے معترف ہیں بلکہ ان کے آنے والے ڈراموں کے منتظر بھی رہتے ہیں۔

حرا مانی کے مشہور ڈراموں میں سن یارا، دو بول، کشف، بندش، آنگن، یقین کا سفر، میں ہاری پیا اور دل ماں کا دیا شامل ہیں۔

حرا مانی نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے  نامور میزبان اور اداکار ثاقب شیخ (مانی) سے شادی کی ہے جبکہ اس خوبصورت جوڑے کے دو پیارے سے بیٹے مزمل اور ابراہیم ہیں۔

 حرا مانی نے انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کے لئے ایک ویڈیو پوسٹ کی ، جس میں بھارتی  فلمی گانے ’یہ دل تم بن‘ پر قاتلانہ ادائیں دکھا رہی ہیں۔

Advertisement

سوشل میڈیا پر صارفین کی ایک بڑی تعداد حرا مانی کے ماہِ رمضان میں ایسی ویڈیو شئیر  کرنے پر تنقید کر رہی ہے۔

Advertisement

اس سے قبل حرا مانی کی بھارتی فلمی گانے پر بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی نقل کرتے ہوئے ڈانس پرفارمنس کافی وائرل ہوئی۔

Advertisement

اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ حرا مانی ساڑھی پہنے گھر کی چھت پر  بالی وڈ کی فلم ’گرو‘ کے گانے ’برسو رے‘ پر ایشوریا رائے کی طرح با کمال مہارت سے ڈانس کر رہی ہیں۔

Advertisement

 حرامانی کی اس ویڈیو پر دنیا بھر سے ان کے چاہنے والوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل  کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

حرا مانی عمدہ اداکارہ اور ماڈل ہونے ساتھ ایک خوبصورت آواز کی مالکن بھی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اب انہوں نے گلوکاری کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

Advertisement

 

Advertisement

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version