پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار آغا علی تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔
حال ہی میں اداکار آغا علی نے اپنے منفرد فیشن اسٹائل کے لیے شہرت رکھنے والی بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کے نئے لباس پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے غیر مناسب الفاظ استعمال کئے ہیں۔
انہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے عرفی جاوید کا مختصر ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں وہ اپنے نئے انداز میں دکھائی دے رہی ہیں۔
آغا علی نے اپنی انسٹا اسٹوری میں اس کے ساتھ ہی نامناسب کیپشن بھی تحریر کیا جو کہ اُن کو مہنگا پڑ گیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے آغا علی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ توجہ حاصل کرنے لیے سستی کوشش ہے۔
ایک صارف کے مطابق وہ (عرفی جاوید) تو چاہتی ہے کہ اسے توجہ دی جائے لیکن آپ اپنے آپ کو دیکھئے۔
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ آپ کو اپنے کام سے کام رکھنا چاہئے آپ اپنی اداکاری پر توجہ دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News