پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ عروج اور زوال ہر فنکار کے کیریئر کا حصہ ہوتا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار ہمایوں سعید نے بتایا کہ میں بچپن میں بہت شرمیلا تھا اور پڑھائی میں بہت اچھا تھا، میرے والد صاحب پڑھائی کے معاملے میں سخت تھے تو اُن کا بھی ڈر ہوتا تھا جس کی وجہ سے میں پڑھائی پر زیادہ توجہ دیتا تھا اور ہمیشہ امتحانات میں پوزیشن حاصل کرتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میٹرک کے بعد میرے اوپر گھر کی ذمہ داری آگئی تھی کیونکہ میرا چھوٹا بھائی ایک حادثے میں معذور ہوگیا تھا تو میں دن میں ٹیوشن پڑھاتا تھا اور پھر فیکٹری جاکر ملازمت کرتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں ساری ساری رات فیکٹری میں کام کرتا تھا کیونکہ مجھے پیسوں کی ضرورت تھی، میں نے بہت محنت کی اور جوانی میں ہی میری تنخواہ دوسرے لڑکوں کے مقابلے میں اچھی ہوگئی تھی، میں نے اپنی محنت سے گاڑیاں بھی خریدیں۔
اداکار نے بتایا کہ میں نے جوانی میں جو محنت کی، اُس کے بعد سے اب مجھے ہر کام آسان لگتا ہے، میں محنت کرنے سے گھبراتا نہیں اور لوگ مجھے اکثر کہتے ہیں کہ آپ کبھی اسٹار کی طرح نخرے نہیں کرتے، آپ میں بالکل غرور نہیں تو میں اُن لوگوں کو یہی کہتا ہوں کہ میں خود کو عام انسان سمجھتا ہوں اور یہی میری کامیابی کا راز ہے۔
ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ جب لوگ خود کو بڑا آدمی سمجھنے لگتے ہیں تو پھر اُن میں عجیب قسم کا نخرہ آجاتا ہے جبکہ میرا ماننا یہ ہے کہ کسی بھی فنکار میں کبھی نخرہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ عروج اور زوال ہر فنکار کے کیریئر کا حصہ ہوتا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News