
سلمان خان بھی کرن راؤ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے
بالی وڈ کے سپراسٹار سلمان خان نے عامر خان کی سابق اہلیہ اور کامیاب فلمساز کرن راؤ کے کام کی خوب تعریفیں کی ہیں۔
سلمان خان نے سوشل میڈیا کی سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے کرن راؤ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ کی خوب تعریف کی ہے۔
بالی وڈ کے سلطان نے لکھا کہ ابھی کرن راؤ کی ‘لاپتہ لیڈیز’ دیکھی، واہ، واہ کرن’۔
انہوں نے کہاکہ میں نے اور میرے والد نے اس فلم کو بہت انجوائے کیا، کرن کو ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھنے پر مبارکباد، بہت بہترین کام کیا آپ نے، میرے ساتھ کب کام کروگی؟
کرن راؤ کی ہدایت کاری اور عامر خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ بھارت کے دیہی علاقوں میں بنائی گئی ہے، جس کی کہانی دو نوجوان دلہنوں کے گرد گھومتی ہے جو ٹرین میں گم ہو جاتی ہیں، جس کے بعد فلم میں دلچسپ سسپنس کا آغاز ہوتا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News