Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

میرا کرکٹرز سے کوئی لینا دینا نہیں، تمام کھلاڑی میرے بھائی ہیں؛ اداکارہ نازش جہانگیر

Now Reading:

میرا کرکٹرز سے کوئی لینا دینا نہیں، تمام کھلاڑی میرے بھائی ہیں؛ اداکارہ نازش جہانگیر

میرا کرکٹرز سے کوئی لینا دینا نہیں، تمام کھلاڑی میرے بھائی ہیں؛ اداکارہ نازش جہانگیر

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا ہے کہ میرا کرکٹرز سے کوئی لینا دینا نہیں، تمام کھلاڑی میرے بھائی ہیں۔

گزشتہ روز معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے انسٹاگرام پر سوال جواب کا ایک سیشن رکھا تھا جہاں بابراعظم کے مداحوں نے سوال کیا تھا کہ اگر قومی ٹیم کے کپتان آپکو شادی کی پیشکش کریں تو آپکا کیا جواب ہوگا؟

اس سوال پر نازش جہانگیر نے معذرت کرلی تھی تاہم کرکٹر کے مداحوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ٹرول کیا۔

اب حال ہی میں معروف اداکارہ نے اپنے سابقہ ​​بیان کے بعد تمام قومی کرکٹرز کو اپنا بھائی کہہ دیا۔

انہوں نے انسٹاگرام کی اسٹوری پر لکھا کہ بابراعظم کے مداح ٹریگر ہوگئے ہیں اور دل کھول کر منفی پہلو اجاگر کر رہے ہیں، بابر بھائی ہم سب کے بھائی ہیں! میرا کرکٹرز سے کوئی لینا دینا نہیں، خوامخواہ میرے پیچھے پڑ گئے ہیں۔

Advertisement

111

ان کا کہنا تھا کہ وہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کسی بھی شخص سے شادی نہیں کریں گی، یہ اور بھی بہتر ہوگا کہ وہ پاکستان سے باہر ہو۔ میں نے اس کے بارے میں کبھی سوچا نہیں لیکن اگر آپشن دیا گیا تو میں شادی کے بعد بیرون ملک کہیں بھی سیٹل ہو جاؤں گی، چاہے وہ امریکا، دبئی، کینیڈا یا لندن کیوں نہ ہو۔

خیال رہے کہ نازش جہانگیر نے سوال و جواب کے اس سیشن کے بعد اپنا آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پبلک سے پرائیوٹ کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پریانکا چوپڑا کے اس ڈائمنڈ کے ہار کی قیمت جان کر آپکے ہوش اُڑ جائیں گے
کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
اداکارہ ماہرہ خان کی اس خوبصورت ساڑھی کی قیمت جانیے!
یمنیٰ زیدی کے اس لباس کی قیمت آپکو حیران کردے گی
خوش قسمت ہوں کہ ٹوئنکل سے شادی ہوئی، اکشے کمار
سنجے لیلا بھنسالی نے سلمان خان کو اپنا واحد دوست قرار دیدیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر