پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار ہمایوں اشرف نے کہا ہے کہ اُن کو چھوٹی عمر میں شادی کرنے پر پچھتاوا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار ہمایوں اشرف نے بتایا کہ میں نے کبھی کسی شو میں اس حوالے سے بات نہیں کی لیکن میں اب 40 سال کا ہوں اور اب تک ایک بار شادی کرچُکا ہوں جو کہ بہت پہلے ختم بھی ہوچُکی ہے اس لیے اب جو بھی مجھ سے یہ سوال پوچھتا ہے کہ ’آپ شادی شدہ ہیں؟‘ تو میں جواب میں کہتا ہوں کہ’نہیں، میں خوش ہوں‘۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے کہا کہ میں ایسا نہیں کہہ سکتا کہ میری پہلی شادی کا تجربہ ناخوشگوار تھا لیکن وہ میری نادانی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں ہے کہ زندگی میں ہر چیز کو منفی نظریے سے دیکھا جائے بلکہ انسان اپنی زندگی میں پیش آنے والے واقعات سے سبق بھی سیکھ سکتا ہے۔
اداکار نے کہا کہ یہ بھی ضروری نہیں کہ ہر بار سامنے والے کی غلطی ہو، انسان کی اپنی غلطیاں بھی ہوتی ہیں۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ہمایوں اشرف کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اس بات پر پچھتاوا ہے کہ میں نے شادی کرنے میں جلدی کی مجھے اس معاملے میں جلدی کرکے اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے تھا بلکہ پہلے اپنی پڑھائی اور کیریئر بنانے پر توجہ دینی چاہیے تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News