پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہم مردوں نے ہراسانی کو عام سمجھ رکھا ہے۔
حال ہی میں ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ میں فخریہ کہتا ہوں میرے خاندان کی تمام خواتین خودمختار ہیں، مجھے فخر ہے کہ میری والدہ، میری بہن حتیٰ کہ میری بیوی بھی خودمختار ہیں جس پر مجھے فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سچ ہے جس خاندان کی خواتین خودمختار ہوں وہ اس خاندان کے مردوں کیلئے بھی بڑی سپورٹ بن جاتی ہیں اور ان کا حوصلہ بن جاتی ہیں
ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو اس وقت شوبز سمیت تمام شعبوں میں ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے سدباب کیلئے ہم مردوں کو بھی مرکزی کردار نبھانا ہوگا، ہمیں یقینی بنانا ہوگا کہ ہم جہاں کہیں بھی ہراسانی کے واقعات دیکھیں اس کو قبول نہ کریں اس کے خلاف آواز اٹھائیں نہ کہ ان واقعات کی حوصلہ افزائی کریں۔
اداکار کے مطابق بدقسمتی سے ہم مردوں نے ہراسانی کو عام سمجھ رکھا ہے، یہ بھی سچ ہے کہ کئی جگہوں پر ہم مردوں کی وجہ سے ہی اس کیسز میں اضافہ ہوتا ہے۔
حمزہ علی عباسی نے کہا کہ اس کے برعکس خواتین اس بات پر تعریف کی مستحق ہیں کہ انہوں نے ہراسانی کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائی ہے، ہمیں اپنی خواتین کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ جب بھی وہ ایسا کوئی واقعہ دیکھیں تو انہیں بولنے کی ضرورت ہے، آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو ایسا ہی ہونا چاہیے کہ وہ جہاں کہیں بھی مثلاً (گھر، آفس ، سڑک ) ہراسانی جیسے واقعات کو فیس کریں، فوراً شور مچادیں، گھر پر بتائیں یا پھر اعلیٰ حکام کو بتائیں لیکن آواز ضرور اٹھائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News