میری پیدائش پر والدہ خوش نہیں تھیں؛ اقرا عزیز کا انکشاف
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ اقرا عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی پیدائش پر والدہ خوش نہیں تھیں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ اقرا عزیز نے بتایا کہ مجھ سے بڑی میری ایک اور بہن ہے جب میری پیدائش ہوئی تو والدہ کی خواہش تھی کہ نرس انہیں آکر کہے کہ ان کے ہاں بیٹا پیدا ہوا ہے لیکن ایسا نہیں ہوا، نرس نے امی کو بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی ہے جس پر وہ خوش نہیں ہوئیں اور انہوں نے نرس سے کہا کہ اچھا ٹھیک ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ باتیں مجھے امی نے ابھی خود ایکٹنگ کرکے بتائی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امی نے مجھے بتایا کہ جب میں پیدا ہوئی تو پوری مرغی کی ایک ٹانگ کے برابر تھی، آپ خود بھی اندازہ لگا سکتی ہیں کہ میں ابھی اتنی چھوٹی ہوں جب پیدا ہوئی ہوں گی تو کتنی چھوٹی ہوں گی۔
اقرا عزیز نے کہا کہ والدہ نے بتایا کہ تمہاری بہن تمہارے مقابلے موٹی اور لمبی بھی تھی جس کی وجہ سے میں تمہیں باآسانی گود میں اٹھائے اٹھائے گھومتی تھی، یہی وجہ تھی کہ مجھے زیادہ پیار محبت ملی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
