Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

طارق عزیز کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 4 سال ہوگئے

Now Reading:

طارق عزیز کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 4 سال ہوگئے

طارق عزیز کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 4 سال ہوگئے

ریڈیو پاکستان کے نیوز کاسٹر، پاکستان ٹیلی ویژن کے پہلے مرد اناؤنسر، نیلام گھر کے کرتا دھرتا، فلم ساز، رکنِ پارلیمنٹ، پنجابی شاعر اور متضاد سیاسی جماعتوں کا دم بھرنے والے طارق عزیز کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 4 سال ہوگئے ہیں۔

طارق عزیز 1936 میں جالندھر میں پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم بھی جالندھر سے ہی حاصل کی اور 1947 میں پاکستان کے شہر ساہیوال میں ہجرت کر کے آگئے۔

طارق عزیز ایک پاکستانی ٹیلی ویژن پریزینٹر تھے جو کوئز شو نیلام گھر کی وجہ سے مشہور ہوئے، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان لاہور سے کیا۔

طارق عزیز پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے کوئز شو کی میزبانی کیلئے بھی مشہور ہیں، بعد میں ان کے شو کا نام بدل کر ’طارق عزیز شو‘ ہو گیا اور پھر یہ ’بزم طارق عزیز‘ رہا،۔

انہوں نے اپنے ٹی وی شوز میں کئی مشہور سپورٹس پرسنز، شخصیات اور دانشوروں کے انٹرویوز کئے، وہ 1997ء سے 1999 تک رکن قومی اسمبلی بھی رہے۔

Advertisement

طارق عزیز نے 1974 میں ٹی وی پر اپنی پہلی نمائش کے بعد سے شہرت حاصل کی، وہ پاکستانی فلموں میں بھی نظر آئے۔

فلم انڈسٹری میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ طارق عزیز ایک ادیب اور شاعر بھی تھے۔

انہوں نے کئی کتابیں لکھیں جن میں ہزار داستان، فٹ پاتھ کہتے ہیں پارلیمنٹ تک، اقبال شناسی، ہمزاد کا درد شامل ہیں۔

ان کو 1994 میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے تفریحی صنعت میں خدمات کے صلے میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھی ملا۔

طارق عزیز 17 جون 2020 کو حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکار منظور قریشی نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا
جان سینا اور شاہ رخ خان کی ملاقات؛ تصاویر وائرل
معروف پاکستانی اداکار انتقال کرگئے
ساری ٹینشن ختم کرنے کے لئے اپنی بیٹی کا قتل کرنا چاہتی تھی، اداکارہ ثروت گیلانی
وزیراعظم شہباز شریف سے سینیٹر عرفان صدیقی کی ملاقات
ہمارے معاشرے میں لوگ سوشل میڈیا پر بہت جلدی غصے میں آ جاتے ہیں، عمران ہاشمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر