Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہنشاہِ غزل مہدی حسن کی 12 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

Now Reading:

شہنشاہِ غزل مہدی حسن کی 12 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

شہنشاہِ غزل مہدی حسن کی 12 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

موسیقی کے آفتاب شہنشاہِ غزل مہدی حسن کی 12 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

40 سال تک دنیائے موسیقی پر راج کرنے والے شہنشاہ غزل مہدی حسن نے 18 جولائی 1927 کو بھارتی ریاست راجستھان میں پیدا ہوئے۔

ان کے والد کا نام عظیم خان تھا اور ان کا تعلق کلاسیکل موسیقی کے خاندان سے تھا۔

تقسیم ہند کے بعد 1957ء میں استاد مہدی حسن نے کراچی میں ریڈیو پاکستان سے باقاعدہ گلوکاری کا آغاز کیا، 1962ء میں ریلیز ہونے والی فلم “فرنگی” میں گائی گئی غزل “گلوں میں رنگ بھرے” نے مہدی حسن کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

مہدی حسن کی مشہور غزلوں میں “اک حسن کی دیوی سے مجھے پیار ہوا تھا”، “رفتہ رفتہ”، ” میں خیال ہوں کسی اور کا” اور “اب کے ہم بچھڑے” سمیت کئی دیگر غزلیں اور گیت شامل ہیں، گلوکار مہدی حسن نے مجموعی طور پر 477 فلموں کے گانے گائے۔

Advertisement

استاد مہدی حسن کے گائے ہوئے گیتوں کی کل تعداد 667 ہے، کئی دہائیوں پر محیط اس سفر میں انہوں نے 25 ہزار سے زائد فلمی و غیر فلمی گیت، نغموں اور غزلوں میں اپنی آواز کا جادو جگایا، مہدی حسن موسیقی کا ایک پورا عہد تھے، ان کے گائے راگ کو دنیا بھر میں بے پناہ شہرت ملی۔

شہرت کی وجہ سے مہدی حسن کو “شہنشاہ غزل” کے خطاب سے نواز گیا، شعبہ موسیقی میں غیر معمولی خدمات پر مہدی حسن کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی، تمغہ امتیاز، ہلال امتیاز جبکہ بھارت میں سہگل اور نیپال میں گورکھا دک شینا باہو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

مہدی حسن فالج، سینے اور سانس کی مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر طویل علالت کے بعد 13 جون 2012 کو کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکار منظور قریشی نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا
جان سینا اور شاہ رخ خان کی ملاقات؛ تصاویر وائرل
معروف پاکستانی اداکار انتقال کرگئے
ساری ٹینشن ختم کرنے کے لئے اپنی بیٹی کا قتل کرنا چاہتی تھی، اداکارہ ثروت گیلانی
وزیراعظم شہباز شریف سے سینیٹر عرفان صدیقی کی ملاقات
ہمارے معاشرے میں لوگ سوشل میڈیا پر بہت جلدی غصے میں آ جاتے ہیں، عمران ہاشمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر