Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلوکارہ مہک علی کا نیا گانا ”چُوری” پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز

Now Reading:

گلوکارہ مہک علی کا نیا گانا ”چُوری” پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز

گلوکارہ مہک علی کا نیا گانا ”چُوری” پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز

معروف گلوکارہ پلے بیک سنگر مہک علی کا نیا گانا ”چُوری” پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردیا گیا ہے۔

موسیقی کے شائقین کی جانب سے گانے کو خوب پسند کیا جارہا جس کے دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی۔

گلوریس پروڈکشن کے اس گانے کو سمیع خان نے ڈاریکٹ کیا ہے جس کو بلال واجد نے کمپوز کیا ہے۔

گلوکارہ مہک علی اس سے قبل بھی بہت سے ویڈیو سانگز اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کر چکی جن کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے میوزک پرستاروں کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہوچکی ہے۔

مہک علی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ویڈیوز سونگز کی طرح یہ ویڈیو بھی میرے پرستاروں کی امیدوں پر پورا اترے گا، میری کوشش ہوتی ہے اپنے گانوں میں ہمارا ثقافتی قدیمی میوزک کے ساتھ جدید طرز کو مکس کر کے شائقین کیلئے پیش کیا جائے جس کیلئے اپنے میوزک اور اپنی آواز میں بہتری کیلئے باقاعدگی سے ریاض کرنے کا اہتمام کرتی ہوں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اللہ پاک کا کرم ہے کہ اس نے مجھے میوزک کی دنیا میں بہت عزت بخشی میری کامیابیوں میں میرے پرستاروں کا بہت عمل دخل ہے جو ہر موقع پر میری حوصلہ افزائی اور میری پذیرائی کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان دنوں مختلف کنسرٹ ، ٹی وی شوز میں پرفارمنس کے ساتھ ساتھ ٹی وی و فلم کے مختلف پروجیکٹس میں بطور پلے بیک سنگر حصہ لے رہی ہوں، آجکل کے دور میں میوزک کے دلدادا افراد لائیو پرفارمنس کو زیادہ پسند کرتے میری ہمیشہ کوشش رہی اپنے پرستاروں کے سامنے لائیو گلوکاری کا مظاہرہ کروں۔

گلوکارہ نے کہا کہ سوشل میڈیا کے دور میں فنکاروں کو بہت جلد عوامی ردعمل مل جاتا ہے، میرے سونگز کو میوزک چینلز کے ساتھ سوشل میڈیا پر بہت پذیرائی مل رہی ہے خاص طور پر ٹک ٹاک پر میرے پرستاروں کی بڑی تعداد میرے گانوں پر پرفارم کر کے مختلف انداز میں ویڈیو کلپس اپلوڈ کر رہی ہے جس سے عوام خاص لطف اندوز ہورہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں مہک علی کا کہنا تھا کچھ فلموں میں پلے بیک گلوکاری کر رہی ہوں جبکہ ٹی وی ڈراموں کیلئے بننے والے او ایس ٹی سونگز میں اپنی آواز کا جادو جگا رہی ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اکشے کمار کی صحت سے متعلق افسوسناک خبر آ گئی
نامور شاعر سیف الدین سیف کی 31 ویں برسی
معروف اداکارہ 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
اب کسی ساتھی کی ضرورت نہیں ہے، کرن جوہر
معروف اداکار 46 سال کی عمر میں چل بسے
مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کارڈ کی قیمت جان کر آپکے ہوش اُڑ جائیں گے!!!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر