Advertisement
Advertisement
Advertisement

خواتین کسی بھی صورت میں شوہر کا تشدد برداشت نہ کریں، بشریٰ انصاری

Now Reading:

خواتین کسی بھی صورت میں شوہر کا تشدد برداشت نہ کریں، بشریٰ انصاری

خواتین کسی بھی صورت میں شوہر کا تشدد برداشت نہ کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ خواتین کسی بھی صورت میں شوہر کا تشدد برداشت نہ کریں۔

حال ہی میں معروف و سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ قصور والدین کا ہوتا ہے جو بچیوں پر تشدد کی بات کو جاننے کے باوجود انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لیے آگے نہیں بڑھتے۔

انہوں نے گھریلو تشدد کی شکار شادی شدہ خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شوہر کی جانب سے پہلا تھپڑ پڑنے پر ہی انہیں چھوڑ دیں تو بہتر ہے، ورنہ بار بار وہ تشدد کا نشانہ بنتی رہیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی صورت میں شوہر کا تشدد برداشت نہ کریں اور نہ ہی اپنے شریک حیات کو ذہنی تشدد کی اجازت دیں۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ سب سے زیادہ انہیں سب سے زیادہ غصہ ان والدین پر آتا ہے جو بیٹی پر تشدد ہونے کے بعد یہ کہتے ہیں کہ انہیں پتا تھا کہ ان کی بیٹی پر 6 ماہ یا ایک سال سے تشدد ہو رہا تھا۔

Advertisement

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب والدین پہلے سے ہی جانتے ہیں کہ ان کی بیٹی پر تشدد کیا جا رہا ہے تو وہ انہیں بچانے یا تحفظ فراہم کرنے کے لیے آگے کیوں نہیں بڑھتے اور ان کے قتل کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ شادی شدہ بچیوں کی بھی اسی طرح حفاظت کی جانی چاہیے، جس طرح چھوٹے بچے یا بیٹی کی حفاظت کی جاتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو خواتین شادی کے بعد شوہر کی پہلا تھپڑ پڑنے پر شوہر کو چھوڑ جانے کے قابل ہیں تو وہ فوری طور پر قدم اٹھائیں، کیونکہ بعد میں وہ شخص انہیں دوسری اور تیسری بار بھی تشدد کا نشانہ بنائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بگ باس سیزن 16 کے امیدوار عبدو روزک کی منگنی ٹوٹ گئی
اداکارہ سونیا مشال کے ہاں بیٹی کی پیدائش
شوہر کو تنگ نہیں کرتی وہ جو کہتے ہیں میں مان لیتی ہوں، عائزہ خان
نامور پاکستانی ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے
ایشوریا رائے نے ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کا بڑا ایوارڈ اپنے نام کر لیا
گووندا کی مداح نوکرانی بن کر ان کے گھر پر رہتی رہی، اہلیہ کا بڑا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر