Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ ماہین صدیقی سے شادی کی خبروں پر شہریار منور نے بالاآخر خاموشی توڑ دی

Now Reading:

اداکارہ ماہین صدیقی سے شادی کی خبروں پر شہریار منور نے بالاآخر خاموشی توڑ دی

اداکارہ ماہین صدیقی سے شادی کی خبروں پر شہریار منور نے بالاآخر خاموشی توڑ دی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار شہریار منور نے اداکارہ ماہین صدیقی سے شادی کی خبروں پر بالاآخر خاموشی توڑ دی ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکار شہریار منور نے مبہم انداز میں شادی پر گفتگو کرتے ہوئے نہ صرف شادی کی تصدیق بلکہ یہ بھی بتایا کہ ان کے والدین اور اہلِ خانہ بہت خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی نئی زندگی شروع کرنے سے متعلق شوبز شخصیات جانتی ہیں لیکن وہ مذکورہ معاملے پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے ہی ذاتی زندگی سے متعلق پرائیویٹ رہے ہیں، وہ ذاتی زندگی اور مسائل کو سامنے لانے سے گریز کرتے ہیں۔

شہریار منور نے نئی زندگی شروع کرنے سے متعلق خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں اور وہ خدا کے بھی شکر گزار ہیں جبکہ ان کے اہل خانہ بھی خوش ہیں۔

Advertisement

اداکار نے مداحوں سے اپنے لیے دعاؤں کی بھی اپیل کی، تاہم انہوں نے واضح طور پر کھل کر نہیں بتایا کہ ان کی شادی کب اور کن سے ہو رہی ہے؟ یا پھر ان کی شادی ہوچکی؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہریار منور دسمبر 2024 تک اداکارہ ماہین صدیقی سے رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اگر میں شوبز میں نہ آتا تو بریانی کی دکان کھول چکا ہوتا، فہد مصطفیٰ
ہم کہیں بھی جائیں ہمارے کھانے کے اور سونے کے اوقات مقرر ہیں، انوشکا شرما
ہنی سنگھ کو دوبارہ کامیاب ہوتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، گلوکار بادشاہ
ایک ہدایتکار نے مجھے ’جنسی غلام‘ کے طور پر تیار کیا، اداکارہ سومیا
میں اب خود کو بوڑھی عورت کی طرح محسوس کرتی ہوں، انجلینا جولی
اداکارہ ہانیہ عامر کا اپنی جعلی ویڈیوز پر سخت ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر