Advertisement
Advertisement
Advertisement

ساری ٹینشن ختم کرنے کے لئے اپنی بیٹی کا قتل کرنا چاہتی تھی، اداکارہ ثروت گیلانی

Now Reading:

ساری ٹینشن ختم کرنے کے لئے اپنی بیٹی کا قتل کرنا چاہتی تھی، اداکارہ ثروت گیلانی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے کہا ہے کہ میں ساری ٹینشن ختم کرنے کے لئے اپنی بیٹی کا قتل کرنا چاہتی تھی۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے 2 بیٹوں کی پیدائش کے بعد پوسٹ پارٹم ڈپریشن نہیں ہوا تھا اور میں اس سے لاعلم تھی لیکن بیٹی کی پیدائش کے بعد میں شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ڈیلیوری کے 4 دن بعد میری اپنی بیٹی سے ملاقات ہوئی تھی کیونکہ سرجری کی وجہ سے ہم دونوں الگ الگ وارڈ میں تھے، میری نومولود بیٹی کو ماں کے دودھ کی طلب تھی جبکہ میں شدید ڈپریشن میں تھی، جب میں نے اپنی بیٹی کو گود میں لیا تو میرے دل میں خیال آیا کہ میں اِسے نیچے گِرا دوں تاکہ یہ مر جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب کمرے میں گئی تو میں زار و قطار سے رو رہی تھی، میں نے اپنے شوہر سے کہا کہ میں ہماری بیٹی کو مارنا چاہتی ہوں تاکہ ساری ٹینشن ہی ختم ہوجائے۔

ثروت گیلانی نے کہا کہ میرے شوہر نے مجھ سے کہا کہ تم پریشان نہیں ہو، تمہیں پوسٹ پارٹم ڈپریشن ہوا ہے، یہ ساری زندگی نہیں رہے گا بلکہ کچھ دن کا ہے، اُس کے بعد تم بالکل ٹھیک ہوجاؤ گی۔

Advertisement

اداکارہ نے بتایا کہ اُس وقت مجھے پوسٹ پارٹم ڈپریشن کے بارے میں معلوم ہوا، میں چاہتی ہوں کہ ہر مرد اور عورت کو اس بارے میں آگاہی لازمی ہونی چاہیے، پہلی بار حاملہ ہونے والی بہت سی خواتین کو معلومات کی کمی ہوتی ہے اور وہ اکثر رہنمائی کے لیے کتابوں اور سوشل میڈیا پر انحصار کرلیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر عورت کے لیے پہلا حمل بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ اس دوران وہ نفسیاتی طور پر کئی چیزوں کا سامنا کررہی ہوتی ہے، ایسے میں شوہر اور سُسرال والوں کی سپورٹ بہت اہم ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ پوسٹ پارٹم ڈپریشن کے دوران ماؤں پر بےسکونی اور مایوسی کی سی کیفیت طاری ہو جاتی ہے، اس کا تعلق سماجی، نفسیاتی اور خون میں کیمیکل تبدیلیوں سے بھی جڑا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر