Advertisement
Advertisement
Advertisement

طلاق کے بعد لوگوں کے طعنے سُن کر ڈپریشن میں چلی گئی تھی، حبا علی خان

Now Reading:

طلاق کے بعد لوگوں کے طعنے سُن کر ڈپریشن میں چلی گئی تھی، حبا علی خان

طلاق کے بعد لوگوں کے طعنے سُن کر ڈپریشن میں چلی گئی تھی، حبا علی خان

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ حبا علی خان نے کہا ہے کہ طلاق کے بعد لوگوں کے طعنے سُن کر ڈپریشن میں چلی گئی تھی۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں مشہور و معروف اداکارہ حبا علی خان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے شوبز کیریئر کے آغاز میں ہی شادی کرلی تھی اور پھر کچھ عرصے کے لیے شوبز سے وقفہ لے لیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسی دوران میرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تو میں نے اداکاری کی دُنیا سے مزید وقفہ لے لیا تھا لیکن کچھ ہی عرصے بعد شوہر سے میری علیحدگی ہوگئی تھی اور پھر میں طلاق کے بعد لوگوں کے طعنے سُن کر ڈپریشن میں چلی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے سابق شوہر میں کوئی بُرائی نہیں تھی، وہ بہت اچھے انسان تھے لیکن ہمارے ذہن نہیں مل سکے جس کی وجہ سے ہم دونوں نے باہمی رضامندی سے طلاق کا فیصلہ لیا تھا۔

حبا علی خان نے کہا کہ میں اور میرے سابق شوہر رات کا کھانا کھا رہے تھے تو اُس وقت ہم نے طلاق کا حتمی فیصلہ کیا تھا، ہم نے کسی بھی قسم کے لڑائی جھگڑے کے بغیر خوشی خوشی یہ فیصلہ لیا۔

Advertisement

اداکارہ نے بتایا کہ اب مجھے طلاق کے فیصلے پر پچھتاوا ہوتا ہے، میں سوچتی ہوں کہ مجھے شادی ہی نہیں کرنی چاہیے تھی اور اگر شادی کرلی تھی تو وہ نبھانی چاہیے تھی، لڑائی تو ہر رشتے میں ہوتی ہے، مجھے تھوڑا برداشت کرلینا چاہیے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں خود کو طلاق کی وجہ ٹھہراتی ہوں اور کہتی ہوں کہ بیٹے کی پیدائش کے بعد مجھے اپنے اندر برداشت پیدا کرنی چاہیے تھے، اگر کسی شخص میں چار چیزیں اچھی ہیں اور دو خراب ہیں تو کیا ہوا، مجھے سمجھوتہ کرنا چاہیے تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورسٹائل اداکار یوسف خان کو مداحوں سے بچھڑے 15 برس بیت گئے
اریجیت سنگھ نے اسٹیج پر رکھا مداح کا کھانا سیکیورٹی گارڈ کو کیوں دیا؟
سلمان خان کے والد کو جان سے مارنے کی دھمکی
پاکستانی اداکارہ سوزین فاطمہ رشتہ ازدواج میں منسلک
بگ باس سیزن 16 کے امیدوار عبدو روزک کی منگنی ٹوٹ گئی
اداکارہ سونیا مشال کے ہاں بیٹی کی پیدائش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر