سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ اللہ کے سامنے رونا انسانوں کے سامنے رونے سے اربوں بار بہتر ہے۔
حال ہی میں ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی۔
شیئر کی گئی اسٹوری میں اُن کا کہنا تھا کہ اللہ کے سامنے رونا انسانوں کے سامنے رونے سے اربوں بار بہتر ہے۔
ثانیہ مرزا کی اسٹوری کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر بہت متحرک رہتی ہیں اور وہ اپنے مداحوں کو روزمرہ زندگی کے حوالے سے آگاہ کرتی رہتی ہیں۔
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے 2010 میں 12 اپریل کو شادی کی تھی، جس کے بعد دونوں دبئی منتقل ہوگئے تھے۔
شادی کے 8 سال بعد گزشتہ برس 30 اکتوبر کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔
دونوں اسٹارز کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی افواہیں ابتدائی طور پر دسمبر 2022 میں سامنے آئی تھیں اور جنوری 2024 میں شعیب ملک کی پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کے بعد ثانیہ مرزا کی طلاق کی تصدیق ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News