Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان طلاق ہوگئی؟ اداکار کی سوشل میڈیا پر عجیب حرکت نے ہنگامہ برپا کر دیا

Now Reading:

ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان طلاق ہوگئی؟ اداکار کی سوشل میڈیا پر عجیب حرکت نے ہنگامہ برپا کر دیا

ایشوریا سے طلاق کی خبریں؛ ابھیشک بچن نے خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ کی معروف جوڑی اداکار ابھیشیک اور اداکارہ ایشوریا کے درمیان طلاق کی خبریں زیر گردش ہیں۔

  بھارتی میڈیا پر گزشتہ ایک سال سے ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی خبریں سرگرم ہیں کیونکہ اس جوڑی کو اکثر تقریبات میں الگ الگ شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

حال ہی میں ممبئی میں منعقد ہونے والی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے جہاں ابھیشیک بچن اپنے والدین امیتابھ بچن اور جیا بچن کے ہمراہ پہنچے جبکہ ایشوریا رائے اور آرادھیا الگ پہنچیں۔

تقریب میں جب فیملی فوٹوز بنوائی جار رہی تھیں تو اُس دوران بھی ایشوریا رائے اور اُن کی بیٹی بچن خاندان کی فیملی فوٹوز کا حصہ نہیں بنیں بلکہ اداکارہ نے ریڈ کارپٹ پر اپنی بیٹی کے ہمراہ فوٹو شوٹ کروایا۔

تاہم اس تقریب کی کچھ ایسی تصاویر بھی سامنے آئیں جن میں ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کو ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے گفتگو کرتے ہوئے دکھایا گیا، ان تصاویر کے بعد دونوں کے درمیان طلاق کی خبریں دم توڑ گئی تھیں۔

Advertisement

 لیکن اب ابھیشیک کے نئے قدم نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے، اداکار نے بھارتی خاتون حنا کھنڈیوال کا طلاق پر لکھا گیا آرٹیکل لائک کیا ہے، صحافی نے یہ آرٹیکل اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کیا تھا۔

 

 

اس پوسٹ کے لائک سے مداحوں نے اندازہ لگایا کہ ابھیشیک اور ایشوریا رائے کے درمیان طلاق ہوگئی ہے جبکہ کچھ نے کہا کہ اداکار طلاق دینے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی سال 2007 میں ہوئی تھی اوران کے گھر بیٹی آرادھیا کی پیدائش سال 2011 میں ہوئی تھی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سلمان خان اور رشمیکا مندانا ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار
مختلف نمبروں سے دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں، ثنا فخر
اپنی شادی میں کسی اور کا جوڑا پہنا تھا، سعدیہ امام
معروف بھارتی پروڈیوسر دلی بابو چل بسے
ایک ڈائریکٹر نے آڈیشن کے لیے رات 11 بجے مختصر لباس پہن کر آنے کو کہا، حرا خان
شاہ رخ خان نے خواتین ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کرنے کی وجہ بتادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر