پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار نبیل ظفر نے کہا ہے کہ میں ڈرامے میں کبھی باپ کا کردار ادا نہیں کروں گا۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکار نبیل ظفر کا کہنا تھا کہ میرا خواتین سے یہ سوال ہے کہ جب آپ خود مختار بننے کے بارے میں بات کرتی ہیں تو رات کو بیٹھ کر ٹی وی پر عورت کو مار پڑتے اور طلاق ہوتے کیوں دیکھتی ہیں؟
انہوں نے کہا کہ میں ڈرامے میں باپ کا کردار ادا کرنے کی پیشکش پر ہمیشہ کہتا ہوں کہ مجھے ایک باپ کا کردار ادا کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ اصل زندگی میں اللّٰہ نے مجھے بہت پہلے باپ بنا دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے اسکرین پر باپ کا کردار ادا کرنے میں صرف یہ مسئلہ ہے کہ ڈرامے کی اسکرپٹ کے مطابق میں اپنی بیٹی کے پاس جا کر یہ کہوں گا کہ بیٹا تمہیں طلاق ہوگئی ہے تو اب تمہاری دوسری شادی کروا دیتے ہیں۔
نبیل ظفر نے کہا کہ میں کبھی بھی اس طرح کے کردار نہیں ادا کرنا چاہتا اس لیے مجھے اس طرح کی کوئی بھی پیشکش موصول ہوتی ہے تو میں منع کر دیتا ہوں۔
اداکار کے مطابق ہمارے ڈراموں میں اب جس طرح مردوں کی کردار کشی کی جا رہی ہے اس سے ہم یہ تاثر پیدا کر رہے ہیں کہ پاکستان کے مرد بہت ظالم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News