پاکستان کی معروف و سینئر اداکارہ میرا نے بتادیا کہ وہ کس پاکستانی اداکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ میرا نے اپنی نئی آنے والی فلم ‘امراؤ جان ادا’ کے سیٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے کئی فلمسازوں سے بات چیت چل رہی ہے لیکن ابھی تک کچھ بھی فائنل نہیں ہوسکا کیونکہ حتمی فیصلہ تو کاسٹنگ ڈائریکٹر ہی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں فواد خان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں، اگر زندگی رہی تو اُن کے ساتھ ضرور کام کروں گی۔
ان کا ماہرہ خان سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہنا تھا کہ میں چاہتی ہوں کہ ماہرہ خان ‘امراؤ جان ادا’ کے گانے میں جلوہ گر ہوں۔
اداکارہ میرا نے مہوش حیات کے بارے میں کہا کہ مہوش کے ساتھ میری بہت اچھی دوستی ہے اور وہ مجھ سے بہت پیار بھی کرتی ہیں۔
میرا نے کہا کہ فلم ‘باجی’ میں مہوش حیات نے بہت اچھا کام کیا تھا، وہ میری بہترین ساتھی اداکارہ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News